نیو ہیمپشائر (جیوڈیسک) انتخابی ریلی کے دوران ایک افغان خاتون کے سوال پر ہیلری کلنٹن نے کہا کہ کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئیں تو وہ افغان حکومت کی حمایت جاری رکھیں گی۔
انہوں نے کہا انہیں علم نہیں کہ جنوری دو ہزار سترہ میں کیا حالات ہوں لیکن وہ جانتی ہیں کہ افغان عوام اور افغانستان طالبان کی شدت پسندی اور تشدد سے چھٹکارہ پانا چاہتے ہیں۔
ہلیری کلنٹن نے کہا انکے خیال میں امریکا کو افغانستان سے دور نہیں ہونا چاہئیے۔