ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں کوئین کے نام سے مشہور ادکارہ کنگنا رناوت نے فلم کے کردار میں ڈھلنے کے لیے سخت ٹریننگ شروع کر دی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم’’کٹی بٹی‘‘ کی ناکامی پر کافی پریشان ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے سخت تربیت لینا شروع کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اپنے کردار میں ڈھل جانے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے فلمساز وشال بھردواج کی فلم ’’رنگون‘‘ میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے سخت تربیت شروع کردی ہے جب کہ وہ گھڑ سواری کی تربیت بھی حاصل کررہی ہیں جس کے لیے انہیں صبح سویرے نیند سے بیدارہونا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’’کٹی بٹی‘‘ میں اداکارہ کنگنا رناوت اورعمران خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن باکس آفس پر فلم بزنس کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی تھی۔