جرمنی (جیوڈیسک) شامی مہاجرین کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ خا نہ جنگی سے بچنے کیلئے اپنا ملک چھوڑا تو کسی نے قبول نہ کیا۔ بڑی مشکلات کے بعد پناہ تو مل گئی لیکن زندگی کو تحفظ پھر بھی نہ ملا۔
جرمنی کے شہر سال فیلڈ میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عمارت میں موجود اکثر افراد جان بچانے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ایک شخص آتش زدگی میں ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جد و جہد کے بعد آگ پر قا بو پایا۔ ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے پر ہلاک شخص اور زخمی افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا۔
اس سے قبل بھی مہاجرین کے کیمپوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں لیکن کسی شخص کی ہلاکت کا یہ پہلا وا قعہ ہے۔