صنعا (جیوڈیسک) ہوٹل قصر پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ ہوٹل کو یمنی حکومت نے اپنا دفتر بنا رکھا تھا جبکہ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد کے فوجی بھی ہوٹل استعمال کر رہے تھے۔
حملے کے وقت وزیر اعظم خالد بحاح اور دیگر کئی اہم اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی وہاں موجود تھیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم حملے میں محفوظ رہے۔
ادھر داعش نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ چار افراد نے سعودی، اماراتی اور یمنی فوجی افسران کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا۔