ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اپنی جاندار اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھنے والے نواز الدین صدیقی میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری میں قدم جمانے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ فلمی کیرئیر میں انہوں نے بالی ووڈ کے تینوں حکمران خانز کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم اب وہ فلم نگری کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ فلموں میں کام کرنا ہمیشہ سے ان کا خواب رہا ہے جو جلد ہی شرمندہ تعبیر ہوگا جب کہ میگا اسٹار کے ساتھ کام کرنا ان کی خوش قسمتی ہے۔
واضح ر ہے کہ اداکار نواز الدین صدیقی فلم’’رئیس‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔