سبی (محمد طاہر عباس) ڈپٹی کمشنر نور الحق کاکڑ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے جائزہ لیا گیا اجلاس میں لیفٹیننٹ کرنل ملک وقاص،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ذاکر خان ناصر، تحصیلدار رحمت اللہ گشکوری ،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال ، وائس چیئرمین میر محمد چانڈیہ، چیف آفیسر محمد خان سیلاچی۔ ڈی ایس پی گلزار احمد، ڈی ایچ او منظور حسین بلوچ، ایم ایس سرور ہاشمی، سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر عبید اللہ رند، امن کمیٹی ،تاجربرادری سمیت تمام ضلعی افیسران و حساس اداروں کے نمائندگا ن شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نورالحق کاکڑ نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ہر آنے جانے والی کی چیکنگ کی جائے گی۔
یکم محرم الحرام سے کنٹرول روم قائم کیاجائے گا جلوس کے راستوں پر پولیس ،ایف سی کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جلوس نکلنے سے دوگھنٹے قبل اور جلوس کے ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد تک جلوس کی گزرگاہ کی دکانیں بند رہیں گی ڈپٹی کمشنر نور الحق کاکڑ نے کہا کہ ضلعی پولیس آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی انتظامی حدود میں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے شہر کی اندرونی و بیرونی راستوں پر خصوصی چیکنگ کیلئے عارضی چیک پوسٹ بنائیں تاکہ ہر آنے جانے والے تمام افراد کی خصوصی جانچ پڑتال کرکے انہیں شہر میں داخلے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ یکم تا دس محرم الحرام کے موقع پر شہر کے تمام ہوٹلز اور سرائے کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور مسافروں کا ریکارڈچیک کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ایف سی اہلکار پولیس کی معاونت سے شہر میں گشت کریں گے اور حسب سابق جلوس کے راستے کی جانب آنے والی تمام گلیاں اور روڈ سیل کردیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکار شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کریں اور بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں انہوں نے تمام ضلعی افیسران کو محرم الحرام کے موقع پر اپنے ہیڈ کوارٹر میں موجود رہنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نورالحق کاکڑ نے ہدایت دیں کہ محرم الحرام کے موقع پر جلوس کے ہمراہ ڈاکٹر ایمبولینس اور عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائیں جبکہ جلوس کے راستوں سے ہر قسم کے تجاوزات تعمیراتی ملبہ ہٹانے درخت کٹائی نالیوں کی صفائی اور لائیٹنگ کا انتظامات کریں انہوں نے کیسکو انتظامیہ کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم سے دس محرم تک مجالس و جلوس کے دوران شہر میں بجلی کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھیں اور جلوس کے راستوں سے بجلی کی تارون کو اونچا کیا جائے تاکہ علم و ذولجناح بلاکسی رکاوٹ کے گزر سکے ڈی سی نورالحق کاکڑ نے کہا کہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ،چیئرمین میونسپل کمیٹی ،علماء اور امن کمیٹی کے ممبران جلوس کے ہمراہ ہونگے انہوں نے کہا کہ شیعہ ،سنی اور ہندو برادری آپس میں تعاون کریں۔