خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں فرنٹیئر کور نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا، جو سرنگوں میں چھپایا گیا تھا ۔
ایف سی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقہ باڑہ میں کارروائی کےدوران سرنگوں میں چھپایا گیا، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیاگیا، جن میں مختلف اقسام کے 286 راکٹس، 30 مارٹرگولے،غیر ملکی ساختہ 60 لانچر،19 کلاشنکوف اور 8 بندوقیں شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران مختلف بور کے 8 ہزار کارتوس بھی برآمد ہوئے۔