شیخوپورہ (جیوڈیسک) 1180 میگاواٹ بھکھی پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا اب تک پاکستان میں الٹی گنگا بہتی رہی ہے اور آج اس گنگا کو سیدھا کرنے کے لیے ہم نے بڑی محنت سے کام کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا بجلی محنت سے کام کرنے سے آتی ہے لیکن کنٹینر پر چڑھنے والوں اور بل جلانے والوں کو سمجھ نہیں آتی کہ 95 ارب کا منصوبہ 55 ارب پر لائے ہیں۔ کھیل کود والے سیاستدان گالیوں کی سیاست سے نکل آئیں۔
انہوں نے کہا نیپرا رولز کے مطابق بھکھی منصوبہ 95 ارب روپے کا تھا لیکن اسے 55 ارب کی لاگت سے لگایا جا رہا ہے۔ عمدہ کام کرنے پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
بھکھی بجلی منصوبہ سستی بجلی پیدا کرے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیس تیس سال میں معاملات انتہائی پیچیدہ ہو گئے۔ پاکستان کو چلانا آسان کام نہیںماضی میں کسی حکومت نے بجلی بحران کا حل نہیں سوچا۔