مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 9/10/2015

Mehar Hameed Anwar

Mehar Hameed Anwar

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) یونین کونسل چڑیوان میںن لیگی امیدواروں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر اپیل بھی خارج، تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار برائے چیرمین یونین کونسل چڑیوان نے ن لیگی امیدواران کے خلاف رٹ دائر کی تھی جو قصور سے پہلے ہی خارج ہو چکی تھی، مخالف کے اوچھے ہتکنڈے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، 31اکتوبر ہماری فتح کا دن ہو گا، چوہدری طارق سعید خاں، تفصیلات کیمطابق امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل 10چڑیوان چوہدری طارق سعید خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے مخالف امیدوار برائے چیئرمین ندیم ہارون خاں نے مجھ سمیت زبیر احمد خاں، نصیر احمد خاں اور طاہر سعید کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج قصور رائے محمد نواز کی عدالت میں اثاثہ جات اور بینک اکائونٹ ظاہر نہ کرنے اور لوکل گورنمنٹ کے ٹھیکیدار ہونے کے الزامات لگا کر رٹ دائر کی تھی، جسے ایڈیشنل سیشن جج قصور رائے محمد نواز نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میںجسٹس بلال قریشی کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی، آج ان کی اپیل بھی خارج ہو چکی ہے، ان ان کے منہ پر بہت بڑا طماچہ ہے، ہمارے مخالفین کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے سیاست کے میدان سے فرار کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، 31اکتوبر ہماری فتح کا دن ہے، حلقہ کے عوام ہمیں بھاری اکثریت سے کامیابی دلا کر مخالف امیدواروں کے اوچھے ہتکنڈوں کو منہ توڑ جواب دیں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tariq Saeed

Tariq Saeed

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تحریک انصاف کے امیدوار برائے کونسلر شیر علی کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کے سید طیب حسین رضوی کی حمایت کا اعلان، 31اکتوبر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کا دن ہے، بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کروائیں گے، ہم سیاست کو تجارت نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں، سید طیب حسین رضوی کا تقریب سے خطاب،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار برائے کونسل وارڈ نمبر 6شیر علی نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن امیدوار برائے چیئرمین سید طیب حسین رضوی کی حمایت اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا،وارڈ نمبر6سے سید طیب حسین رضوی پینل سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کے ساتھی چیئرمین و وائس چیئرمین کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے ، اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین سید طیب حسین رضوی نے کہا کہ شیر علی کہ شمولیت سے ہماری فتح واضع ہو چکی ہے، 31اکتوبر کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، مسلم لیگ ن ملک و قوم کی حقیقی ترجمان جماعت ہے ، عوام 31اکتوبر کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں تاکہ ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) کے ممبران کی تعداد 31ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، 1ماہ کے بعد ممبر سازی مہم بند کرکے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے، مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کا پریس کلب مصطفی آباد کے اجلاس سے خطاب، تفصیلات کے مطابق پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) کے مرکزی مہر حمید انور دلو نے پریس کلب مصطفی آباد کے اجلاس سے ٹیلی فوننگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے صوبہ میں آج تک کسی صحافی تنظیم نے کام نہیں کیا جبکہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) پاکستان بھر کے صحافیوں کی نمائندہ جماعت ہے اور پاکستان ہر صوبہ اور ہر شہر سے صحافیوں کی بڑی تعداد اس میںشامل ہو کر صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، کوئٹہ کنویشن ملک بھر کے صحافیوں اور ممبران و عہدیداران پاکستان گروپ آف جرنلسٹ (انقلاب) میں نئی روح پھونگ دے گا، انہوں نے مرکزی و صوبائی عہدیداران و ممبران سے تنظیم سازی کی مہم کو تیز کرنے پر زور دیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126