پاکستان ایکسپو کے نام پر صنعتکاروں و تاجروں سے میگا فراڈ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکہ میں مقیم پاکستانی وطن سے دور رہنے کے باوجود زر مبادلہ کی پاکستان کی ترسیل کے ذریعے اس کی قتصادی و معاشی خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں وہیں اپنی پیشہ ورانہ مہارت ‘ محنت ‘ دیانت اور خدمت کے ذریعے اقوام عالم میں پاکستانی پرچم کو بھی سر بلند رکھے ہوئے ہیں مگر امریکہ میں مقیم کچھ پاکستانی ایسے بھی ہیں جو امریکہ میں رہتے ہوئے ذاتی مفادات کیلئے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی اور امریکیوں کے ساتھ دھوکہ و جعلسازی کے ذریعے پاکستان اور پاکستانیوں کے اعتماد و وقار کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ اپنی مجرمانہ و غیر اخلاقی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستانیوں کی بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

ایسے ہی پاکستانی نژاد امریکیوں میں دھوکے بازی و جعلسازی کے ماسٹر مائندحسن جلیل ‘ عاصم صدیقی اور قرفی جیسے تین افراد کا گروپ بھی شامل ہے جو عرصہ دراز سے دھوکے بازی و جعل سازی کے ذریعے نہ صرف امریکہ میں مقیم پاکستانی ‘ انڈین اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کو لوٹ رہا ہے بلکہ کرکٹ کے نام پر عوام سے فراڈ کے ذریعے امریکہ میں پاکستانی قوم کی بدنامی کا باعث بھی بنا ہوا ہے یہی نہیں بلکہ اس گروپ نے کچھ عرصہ قبل پاکستان ایکسپو کے نام پر منظم فراڈ کے ذریعے امریکہ میں اپنی مصنوعات کی تشہیر و فروخت کے خواہشمند پاکستانیوں سے اسٹالوں کی بکنگ اور ویزے دلانے کے نام پر لاکھوں ڈالر ہتھیا کر پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو بھی چونا لگا دیا۔

اس مقصد کیلئے اس گروپ نے جو ویب سائڈ بنائی اس میں ٹی ڈی پی اور دیگر آرگنائزیشن کا نام استعمال کرکے جعل سازی کے ذریعے دھوکہ بازی کیلئے پاکستانی ‘ امریکی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی کی جبکہ اس گروپ کے ہاتھوں پاکستان ایکسپو کے نام پر لٹنے والے پاکستانی صنعتکاروں و تاجروں نے اس گروپ کے خلاف پولیس اسٹیشن سمیت عدالتوں میں بھی مقدمات درج کرادیئے ہیں جس کے بعد ایف آئی نے حرکت میں آگئی ہے اورپاکستان پہنچتے ہی جعلساز گروپ کے ان تینوں افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔