قصور کی خبریں محمد عمران سلفی سے 9/10/2015

Meeting Volunteers

Meeting Volunteers

محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی: ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی
قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی اوقصورسید علی ناصر رضوی نے کہا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے غفلت ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران پولیس فورس اور قومی رضاکاران کے علاوہ ولنٹیرز بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں منتظمین مجالس /جلوس اور ولنٹیرز سے خطاب کر رہے تھے میٹنگ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد سلیم وڑائچ ،ڈی ایس پی صدر سرکل عارف رشید ،ڈی ایس پی CIAرضا عباس نقوی اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ڈی پی اوقصور نے کہا کہ ضلع بھر سے 440مرد اور44خواتین ولنٹیر ز کو باقاعدہ جامع تلاشی اور الرٹ رہنے کی مکمل ٹریننگ دی گئی ہے جو محرم الحرام کے دوران پولیس کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ڈی پی او قصور نے ولنٹیرز کوہدایت کی کہ ملک میںسکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور محکمہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں ہر آنیوالے عزادار کی مکمل تلاشی لیں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور اس بارے میں فوری پولیس کو اطلاع کریں ۔ڈی پی اوقصور نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے افسران و جوان ،قومی رضاکاران کے علاوہ ولنٹیرز اپنی جانو ں کی پرواہ کیے بغیر جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کیلئے اپنی ذمہ داریا ں کماحقہ انجام دیں گے اس سلسلہ میں تساہل اور غفلت سے ہرگز کام نہیں لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ کا دورہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول، پرنسپل کی مدت ملازمت میں توسیع
قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ کا دورہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول، پرنسپل کی مدت ملازمت میں توسیع ، نئے اعزای ممبران کا اضافہ،تمام ہیڈ فارغ ، نئے تعینات ، زیرتعمیر سرسید آڈیٹوریم بلاک کو جلد تعمیر کرنیکا حکم۔ عدنان ارشد اولکھ ڈی سی او قصور /چیئرمین بورڈ آف گورنرز کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پبلک سکول /بلھے شاہ ڈگری کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ انتظامیہ اور ممبران بورڈآف گورنرز نے شرکت کی ،ایڈمنسٹریٹر محمدجہانگیر چوپڑہ کیمطابق اجلاس میں اتفاق رائے سے موجود پرنسپل کرنل (ر) محمدعدیل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اگلے 2سال کیلئے انکی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی جبکہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی ، ونگ کمانڈر قصور کرنل عادل نسیم ، آرمی میس کیمپ کے کرنل محمدجاوید کوڈسٹرکٹ پبلک سکول /بلھے شاہ ڈگری کالج میں بطور نئے اعزازی ممبران بنانے کی حتمی منظوری دی گئی ، جبکہ دوسری جانب پچھلے کئی سالوں سے تعینات تمام ونگ کے ہیڈز کو بھی فارغ کرکے انکی جگہ سٹاف سے ہی نئے ہیڈز تعینات کردئیے گئے ہیں اور انکی پوسٹنگ کو کارکردگی سے مشروط کرکے پوسٹنگ کا دورانیہ 3سال کردیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی تاریخ میں اس سے قبل اس پیمانے پر یہ اہم فیصلے نہیں کئے گئے ، ڈی سی او قصورعدنان ارشد اولکھ نے 3کروڑ کی لاگت سے زیرتعمیر سرسید آڈیٹوریم بلاک کا بھی معائنہ کیا جو 6ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگری کالج کو لاہور ڈویثرن کا بہترین ادارہ بنانے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ، تمام سٹاف وممبران شہریوں اور یہاں پڑھنے والے سٹوڈنٹس کے والدین سے ملکر اس ادارے کو دیگر اضلاع کیلئے مثالی ادارہ بنائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
الہ آباد میں مخالفین نے ایک شخص کو قتل کر کے اسے ٹریفک حادثہ کاروپ دینے کی کوشش
قصور(محمد عمران سلفی سے)الہ آباد میں مخالفین نے ایک شخص کو قتل کر کے اسے ٹریفک حادثہ کاروپ دینے کی کوشش۔سعدیہ بیوہ بابر علی ساکن بسم اللہ کوٹ کنگن پور تحصیل چونیاں نے پولیس تھانہ الہ آبادمیں مقدمہ درج کروایا کہ 25ستمبر کو ملزمان شاکر وغیرہ 4کس معہ 2کس نامعلوم میرے شوہر بابر علی کوہمارے گھر سے بلا کر ساتھ لے گئے شام 6 بجے میرے والد محمدسلیم کو ملزم واصف راجہ نے فون پر اطلاع دی کہ ٹھینگ موڑ قریب بابر علی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے جائے وقوعہ پر پہنچے تووہاں ایک پرائیویٹ ہسپتال کے باہر بابر علی کی تشدد زدہ لاش پڑی تھی جسے تشدد کر کے ملزمان نے قتل کیا تھا جسے حادثہ سمجھ کر دفنا دیا بعد میں ہمارے علم میں یہ بات آئی کہ ملزمان درج بالا نے ہی مسمی بابر علی سائلہ کے شوہر کو منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کرکے سخت زیادتی کی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
الہ آباد بائی پاس کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،دو بچوں کاباپ جاں بحق
قصور(محمد عمران سلفی سے)الہ آباد بائی پاس کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،دو بچوں کاباپ جاں بحق۔ الہ آباد کار ہائشی عبدلغفور موٹر سائیکل پر الہ آباد سے موضع ڈھٹے کی جانب جا رہا تھاکہ الہ آباد بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں عبدلغفور شدید زخمی ہو گیاجسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پینتیس سالہ عبدلغفور راستے میں ہی دم توڑ گیا،ٹکر مارنے والا ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، پولیس تھانہ الہ آباد نے ٹرک اپنے قبضہ میں لے لیااور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی ،رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکونقدی ، موبائل فون اوردیگر قیمتی سامان چھین کر فرار
قصور(محمد عمران سلفی سے)قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی ،رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکونقدی ، موبائل فون اوردیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق عامر پورہ کا رہائشی شاہین اختر ایز ی لوڈکے کارڈ لے کر اولکھ سے کوٹر ادھاکشن کی جانب موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ ہندال چوک کے قریب دو ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر 200000لاکھ روپے مالیت کے ایزی لوڈ کارڈ چھین کر فرار ہو گئے ، چونیاںکا رہائشی لیاقت علی اپنے دوست طارق جاوید کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ نظام پورہ کے قریب چھ ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر 14000روپے نقدی، دو عدد موبائل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے،پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کرد ی،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126