کاش شاہ رخ کی فلم ’’رئیس‘‘ یا ’’فین‘‘ کا حصہ ہوتی، ریچا چڈا

Richa Chadda

Richa Chadda

ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا نے کہا ہے کہ کاش وہ شاہ خان کی فلم’’رئیس‘‘ یا ’’فین‘‘ کا حصہ ہوتیں۔

یہ بات انھوں نے اپنی نئی فلم کیبرے کی پہلی جھلک جاری کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ریچا چڈا کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں لیکن لگتا ہے کہ اس کے لیے انھیں شاید مزید محنت اور انتظار کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو کیریئر بنانے میں15سے 20سال لگے۔ آج وہ جس مقام پر ہیں اس کے مستحق تھے۔ رچا چڈا نے مزید کہا کہ کون سی اداکارہ ہے جو ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہے گی ۔ انھوں نے کہا کہ وہ خودبالی ووڈ کے تمام خانز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں اورانھیں امید ہے کہ ان کی زندگی میں یہ دن جلد آئے۔

اپنی فلم کیبرے کے متعلق ان کا کہناتھا کہ اس کی پہلی جھلک جاری ہونے کے ساتھ ہی اس پرپر مداحوں کا مثبت ردعمل مل رہا ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ واضح رہے کہ رچا چڈا ان دنوں رندیپ ہوڈا کے ساتھ فلم ’’میں اور مسٹر چارلس‘‘کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔