مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ڈاکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث جج ڈکیت گینگ کے چار ملزمان گرفتار، دو موٹر سائیکلیں، 4پسٹل،4موبائل ، 60ہزار نقدی ودیگر قیمتی سامان بر آمد، 14ورداتوں کا انکشاف، ایک ساتھی فرار، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے تھانہ مصطفی آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے جارج مسیح عرف جج گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکلیں، 4 پسٹل، 4 موبائل ، 60ہزار نقدی،شراب کی کینی ودیگر قیمتی سامان بر آمدکر لیا ہے،ملزمان کا ایک ساتھی ابھی تک فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارے جا رہے ہیں، مذکورہ ڈکیت گینگ گزشتہ ایک سال سے دفتوہ روڈ، بھلو روڈ، نہر للیانی، کھیم کرن روڈ، رائو خانوالہ، لکھنیکے روڈ پر ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے ، ملزمان کے خلاف دس کے قریب مقدمات درج ہیں، جبکہ 14وارداتوں کا انکشاف کر چکے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، مرزا عارف رشید نے مزید کہا کہ ملزمان مصطفی آباد کے علاوہ راجہ جنگ اور تھانہ صدر کے علاقہ میں بھی ڈاکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد امجد ڈوگر ایک محنتی اور بہادر شخص ہے ، جس نے دن رات محنت کرکے ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا جبکہ عرصہ داراز سے ڈاکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے ساتھ پولیس مقابلہ بھی کیا جو اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں، دو ڈاکوئوں کی ہلاکت اور چار کی گرفتاری کے بعد ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں واضع کمی آ جائے گی،گشت کے نظام کو موثر کر دیا گیا ہے اب کوئی بھی ڈاکو پولیس سے بچ نہیں سکتا،جلد ہی منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جا رہا ہے،بڑے منشیات فروش جلد حوالات میں ہوں گے، علاقہ کو امن و امان کا گہوارہ بنانامیرا مشن ہے ، انہوں نے محرم الحرام کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے معاملات کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے، جلوس کی حفاظت کیلئے بہترین نفری مہیا کی جائے گی، روٹ کو قنات لگا کر کور کیا جائے گا اور رات کو روشنی کا بھی بہترین انتظام کیا جائے گا، مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں میں صرف ایک لاوڈ اسپیکر کی اجازت ہے ایک سے زائد اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت قانون نہیں دیتا ، قانون کا احترام سب پر لازم ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وڈانہ روہی نالہ کے قریب بارش کے پانی سے نا معلوم شخص کی لاش بر آمد، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو روانہ کر دی، جسم پر بظاہر زخم کا کوئی نشانہ نہ تھا، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کو وڈانہ روہی نالے کے قریب بارش کے پانی سے ایک 25/30سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے، جس کے جسم پر زخم کا کوئی نشانہ نہ تھا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے روانہ کر دی، پولیس تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے ورثہ کی تلاش جاری ہے، اگر کسی شخص کو اس کے بارے میں علم ہو تو وہ تھانہ مصطفی آباد کے فون نمبر0492450653پر رابطہ کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) شیر کا نشانہ فتح کی علامت بن چکا ہے، یونین کونسل کھارا سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، ہمارا امیدوار شرافت کا پیکر ہے ، آج تک کریشن یا بد عنوانی کا کوئی الزام نہیں اور نہ ہی آئندہ ہو گا،چوہدری ہارون رضاخاں، تفصیلات کے مطابق چوہدری ہارون رضا خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونین کونسل کھارا سے امیدوار برائے چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری محمد الیاس خاں شرافت کا پیکر ہے، دو بار زکوة عشر کمیٹی کا چیئرمین رہ چکا ہے، بڑا بھائی یونین کونسل کھاراسے چیئرمین اور متعدد بارکونسلر ، جبکہ بھتیجا جمیل احمد خاںتحصیل نائب ناظم بن کر حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کے فرائض ادا کر چکے ہیں، موجودہ بلدیاتی الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) امیدوار برائے جزل کونسلر یونین کونسل کھارا عمرفاروق بھٹہ کی والدہ انتقال کر گئی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کا اظہار افسوس، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کھارا سے جزل کونسلر کے امیدارعمر فاروق بھٹہ کی والدہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئی، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت، پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں عمر فاروق بھٹہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس، لواحقین کیلئے صبر اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی گئی۔