کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کورنگی اعجاز حسین بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ولی محمد بلوچ کی صدارت میں منعقد اجلاس میں عشرہ محرم الحرام کے دوران شاہ فیصل کالونی میں علاقائی مسائل کے حوالے سے بلا تعطل سہولیات کی فراہمی اور موثر حفاظتی انتظامات کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا اجلاس میں ضلع انتظامیہ ،رینجرز،پولیس ،ٹریفک پولیس ،بلدیاتی افسران کے علاوہ امام بارگاہوں اور شاہ فیصل کالونی میں عشرہ محرم الحرام کے دوران منعقدہ مجالس و جلوسوں کے منتظمین کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور عمائدین نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ولی محمد بلوچ نے کہاکہ کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کی ہدایت پر شاہ فیصل کالونی میں قیام امن ،اتحاد و بھائی چارگی ،فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عشرہ محرم کے دوران عزاداران حسین کو بلا تعطل سہولیات کی فراہمی اور فول پروف حفاظتی انتظامات کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرلیا گیا انہوں نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں خصوصاً علماء اکرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تعلیمات کے ذریعے محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں اور قیام امن اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اداروں سے تعاون کیا جائے اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام ،عمائدین اور منتظمین نے قیام امن اور فرقہ ورآنہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے اس حوالے ضلعی انتظامیہ ،رینجرز اور پولیس کی کاوشوں کی تعریف کی۔