ٹنڈوآدم(رپورٹ٭کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں بجلی کا بحران بر قرارشہری پریشان تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں بھی بجلی کا بحران بدستور جاری ہے اور وفاقی وزیر اور وزیر اعلظم پاکستان کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ٹنڈوآدم شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہونے کے بجائے بجلی کی لودشیڈنگ 8سے بڑھا کر 16گھنٹے کر دی گئی ہے ، بجلی کی لودشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کے باعث کاروباری، تجارتی ،کارخانے،شاپنگ سینٹرز اور کاروباری مراکز میں سناٹا چھا گیا ہے جبکہ شہری اور مزدور طبقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ……………………………………. ……………………………………. ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) ٹنڈوآدم بلدیاتی امید واروں سے بلدیہ کا عملہ پریشان خاکروب بیمار، بلدیہ کے عملے اور خاکروبوں کو پریشان نہ کیا جائے چیف میونسپل آفیسر،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میںبلدیاتی الیکشن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے بلدیہ کے عملے اور خاکروبوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا ہے کئی امیدوار خاکروبوں کو رقم دے کر اپنے حلقوں میں صفائی کے لیے لے کر جارہے ہیں اور عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں٭ رپورٹ کامران انصاری۔