کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کی گتھی سلجھنے لگی۔ حملے کے الزام میں گرفتار 2 ملزموں نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔
ملزموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے رشید گوڈیل پر حملہ لیاری گینگ وار کے کارندے شاہد ببکک کے کہنے پر کیا جس کے لئے انہیں دو ، دو لاکھ روپے دئیے گئے۔
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملزموں کی نشاندہی ہر ڈیفنس بلال شیخ کے فلیٹ پر بھی چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
رشید گوڈیل پر 18 اگست کو بہادر آباد کے علاقے میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ واقعے میں رشید گوڈیل شدید زخمی جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا تھا۔