اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے بین الحکومتی معاہدہ طے پا گیا۔ روس منصوبے پر دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے بین الحکومتی معاہدہ طے پا گیا ہے ، منصوبے کا پہلا مرحلہ دسمبر 2017 میں مکمل ہوگا۔
روس گیس پائپ منصوبے پر دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ گیس پائپ لائن شمال سے جنوب 100 کلومیٹر تک بچھائی جائے گی۔
پاکستان کی جانب سے وزیر پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے معاہدے پر دستخط کیے، دستخط کے بعد دونوں عہدیداران نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔