ہم ملک و قوم کی خدمت کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں: عبدالحمید باجوہ

Pasrur

Pasrur

پسرور (پ ر) ہم ملک وقوم کی خدمت کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارپسرور کی یونین کونسل تحت پور کے سابق کونسلرچوہدری عبدالحمیدباجوہ نے اپنے بھائی چوہدری محمداصغرباجوہ امیدواربرائے جنرل کونسلر کی انتخابی مہم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے حلقہ کے عوام کی دن رات خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارادامن صاف ہے جس کی بنا پر مخالفین پریشان ہیں۔انشاء اللہ تعالیٰ اس بار بھی عوام کے ووٹ سے ہم کامیاب ہوگئے۔