کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کےلئے میں نیک اور مخلوص امیدواروں کا انتخاب کیاجائے محض عہدے کے حصول کی خواہش رکھنے والوں کو سیاسی جماعتیں ٹکٹ نہ دیں ،عہدہ امانت ہے اسے اہل لوگوں کو ہی سونپا جائے،مفاد پرستی کی سیاست نے ہردور میں ملک کو نقصانات سے دوچار کیاہے، پیپلزپارٹی کی حکومت میں شہر بلدیاتی مسائل کا گڑھ بن چکاہے،مخلص بلدیاتی نمائندہ ہی شہر کے مسائل حل کرسکتاہے۔ ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے تاجروں اور دیگر شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو ملک وملت کے ساتھ مخلص ہو ں جنہیں اپنی سیاسی دکانیں چمکانے کے بجائے قوم کی فکر لاحق ہو اور جو عوام کے مسائل سے واقفیت رکھتے ہوں ۔
،انہوںنے کہاکہ شہر قائد میں اس وقت بے شمار بلدیاتی مسائل ہیں،شہرمیں پانی کی قلت سے شہری پریشان ہیں جبکہ بجلی کا آئے روز بحران عوام کیلئے درد سر بنا ہوا ہے ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں، صفائی ستھرائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے ایسی صورت میں اگر سیاسی جماعتوں نے مفاد پرست افراد کوٹکٹ دی تو عوام اسے بھرپور مستردکردے گی۔
انہوںنے کہاکہ اقتدار و عہدہ اللہ تعالیٰ کی دین ہیں اس کا غلط استعمال کرنے والوں کو کبھی اللہ معاف نہیں کریںگے اس لیے اس امانت کو اہل لوگوں کے سپرد کیاجائے نااہل سیاستدانوں کی غلطیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑھتاہے،انہوں نے کہاکہ ماضی کے تجربات ہیں کہ سیاستدان انتخاب سے قبل عوام الناس کے ساتھ جھوٹے وعدے کرتے ہیں جب اقتدار ملتاہے تو وہ عوام کو بھول جاتے ہیں جس کاخمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتاہے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے شہر قائد کو کچھ نہیں دیا بلدیاتی بے پناہ مسائل عوام کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں غریب عوام احتجاج کرتی ہے تو اس کی سنوائی بھی نہیں ہوتی ۔،انہوںنے کہاکہ جولوگ بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں وہ خلوص نیت کے ساتھ شہرمیںخدمت خلق کا عزم کریں ذاتی مفادات کی سیاست نے ہر دور میں ملک کو مسائل کا شکار بنایا ہے۔