کراچی (جیوڈیسک) منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک اور ایس ایچ او غلام رسول سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس نے منگھو پیر میں ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے بعد ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور ایس ایچ او غلام رسول سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق نے منگھو پیر میں کارروائی کے دوران مارے جانے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو محرم الحرام کے دوران بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کے لئے منگھو پیر میں جمع ہوئے تھے۔