ممبئی (جیوڈیسک) مودی حکومت آنے کے بعد بھارت میں انتہا پسندی تیزی سے پھیلتی جارہی ہے جس کی حالیہ مثال پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات کے دوران انتہا پسند ہندوؤں کا بی سی سی ہیڈکوارٹر پر دھاوا ہے جس کے باعث دونوں کرکٹ بورڈ کے سربراہان کی ملاقات منسوخ کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شاشانک منوہار کی دعوت پر بھارت میں موجود ہیں اور بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں دونوں سربراہان کرکٹ کے درمیان ملاقات جاری تھی کہ اس دوران انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کے کارکن نعرے لگاتے ہوئے اندرداخل ہوگئے۔ اور جاری ملاقات کو روک دیا۔
چند مشتعل افراد نے شاشانک منوہارکا گھیراؤ کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کو واپس جانے کا کہتے رہے اوراس دوران پاکستان مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔