کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ خواتین کی سربراہ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز اور ترجمان و سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی نے ممبئی میں پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں موجودگی کے موقع پر بھارتی دہشتگرد تنظیم شیو سینا کے بلوائیوں کی پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف جارحانہ بھارتی رویہ اور دن بہ دن بھارتی سازشوں و جارحیت میں اس شدت پر عالمی قوتوںاور اقوام متحدہ کی خاموشیو جانبدارانہ کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی جارحیت و سازشوں کو اسلام و پاکستان دشمنوں کی مکمل آشیر باد سرپرستی اور معاونت حاصل ہے جو اس بات کی متقاضی ہے کہ پاکستان و اسلام دشمن ٹرائیکا اسرائیل ‘ امریکہ و بھارت کیخلاف عرب ‘ ایران ‘ پاکستان ‘ افغانستان ‘ ملائیشیا ‘ بنگلہ دیش پر مشتمل اسلامک اتحاد بنایا جائے تاکہ اسلام دشمن ٹرائیکہ کو اپنے اتحاد کی قوت سے منہ توڑ جواب اور آئندہ کیلئے پاکستان و اسلام کیخلاف سازشوں سے بازرہنے کا پیغام دیا جاسکے ۔ امیر پٹی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اگر چاہے تو ایم آر پی ان تمام ممالک کی قیادتوں سے ملاقاتوں کے ذریعے اسلامک اتحاد کی تشکیل کیلئے اپنا محبانہ و ذمہ دارانہ کردار اداکرنے کیلئے تیار ہے ۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کی جانب سے منعقدہ عاشورہ محرم کی پانچویں سیاسی مجلس میں نعمت اللہ سولنگی‘ ایاز علی سولنگی‘ محرم علی سولنگی ‘ فقیر اللہ رکھیو سولنگی ‘نواب علی سولنگی ‘ فوجی منٹھار سولنگی ‘ حاجن علی سولنگی ‘ شرف الدین سولنگی ‘ عبدالحکیم سولنگی ‘ شفیق چانڈیو ‘ امتیاز ملاح‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی یڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی اور ایڈوکیٹ دیدار سولنگی نے شرکت کی جبکہ سولنگی اتحاد کی پانچویں سیاسی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے کہا کہ اسلام و شرع اسلامی ریاست کو عوام کی نگہبانی ‘ تحفظ ‘ حقوق کی فراہمی اور مسائل کے حل کا پابند بناتی ہے حکمرانوں پر عوام کیلئے مساوات یقینی بنانے اور عدل کے ذریعے ہر شہری کو انصاف فراہم کرنا لازم قرار دیتی ہے جبکہ درس عاشورہ ہے کہ جب کسی اسلامی ریاست میںاللہ کے فرمان اور اسلامی احکام کو نظر انداز کیا جائے اور عنان حکومت چلانے کیلئے مفادات کو ترجیح دی جانے لگے تو ایسی ریاست حکمرانوں پر عدم اعتماد اس ریاست کے مسلمانوں پر فرض ہوجاتا ہے اور جب حکمران عوام کے عدم اعتماد کے باجود ریاست قوت کے ذریعے اپنا اقتدار برقرار رکھنا چاہیں تو ایمان والوں کیلئے واقعہ کربلااور کردار شبیر ؑ سے ہی درس و ہدایت لینا قیامت تک لازم ہوچکا ہے ۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کو ایک ہفتہ آگے بڑھانے کی درخواست پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ‘عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں‘اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر‘وحید کلہوڑو‘اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو‘رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا‘حسن علی لاکھانی‘سائیںعلی ڈنو‘اشتیاق ارائیں‘ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم اور راجونی اتحاد میں شامل سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما ¶ں نے کہا کہ حکومت سرے سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتی کیونکہ بلدیاتی حلقوں کو حکمران طبقہ اپنے خلاف متوازی حکومت اور اختیارات کی تقسیم سمجھتا ہے جبکہ بلدیاتی حلقے جمہوریت کی نرسری ہیں جن کی مخالفت کرنے والے جمہوریت پسند نہیں ہوسکتے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سول ڈیفنس ساتھ اور ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے روبینہ شاہین واقبال چاند کی نگرانی اور گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکارامیر پٹی المعروف سورٹھ ویر کی سرپرستی میں ہونے والی ”تقریب تقسیم ایوارڈ“ میں گجراتی سرکار امیر پٹی المعروف سورٹھ ویر نے جی کیو ایم کی جانب سے روبینہ شاہین کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا جبکہ سول ڈیفنس سا تھ کے سربراہ اقبال چاند نے تقریب میں ہمدم ویلفیئر کی چیئرپرسن روبینہ شاہین کو حکومت سندھ کی جانب سے سول ڈیفنس ساتھ کی گروپ وارڈن بنانے کا اعلان کیا۔ہمدم ویلفیئرآرگنائزیشن کی تقریب تقسیم ایوارڈ کے مہمان خصوصی ماہر ماحولیات ڈاکٹر اقبال سعید خان اور صدر محفل گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر پٹی المعروف سورٹھ ویر تھے جبکہ دیگر مقررین میںسماجی رہنما بیگم سلمیٰ وحید مراد ‘ روزینہ خان روزی ‘صدر ہمدم فانڈیشن نہال ملک ‘عزیز صدیقی‘ سید عبدالغنی ‘صدیق راجہ ‘ ڈاکٹر دُر شہوار ‘ذکیہ کفیل عباسی و دیگرشامل تھے اور مہمانوں میں سماجی رہنما یحییٰ خانجی تنولی‘ نجمہ مینائی ‘یاسین خان مہران والا ‘مولانا فیروزالدین رحمانی ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘نوشاد عمرانی ‘ذکیہ بیگم ‘ عارف راجپوت ‘کلثو م شمع ‘ صباء‘ نشائ‘ نائلہ ‘ ماہر قانون ایڈوکیٹ الطاف حسین ‘ صدیق بلوچ ایڈوکیٹ‘ صحافی عثمان ساٹی ‘ حنیف ٹیڈی ‘ سید آصف حسین آغا‘ نور محمد غازی‘ فرح ناز ‘معروف کمپیئر اقبال موٹلانی ‘ آرٹ پروموٹر صدیق راجہ ‘ گلوکارہ لبنیٰ غزل ‘ کامیڈین اختر شیرانی اور فنکار علی مراد شامل تھے ۔تقریب میں ہمدم ویلفیئر کے فائنانس سیکریٹری عزیز صدیقی نے اپنا 200گز کا پلاٹ پوسٹ وارڈن بنانے کیلئے سول ڈیفنس کو دینے کا اعلان کیا ۔