لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد کر دی۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے انسپکٹر عامر سلیم اور سب انسپکٹر یوسف سمیت 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آیندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے 11 کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔