فاروق و حسین اتحاد امت کی علامت ہیں، گلفراز صدیقی

karachi

karachi

کراچی: فاروق وحسین اتحادِامت کی علامت ہیں، ان کی سیرت اپنا کر فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ،عدلِ فاورقی اور جذبہ حسینی سے ہی امن کا قیام ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن غربی زون کے ناظم گلفراز صدیقی ، ازران عباسی، دانش عادل نے غربی زون کے یونٹوں کادورہ کرتے ہوئے ذمہ دران و کارکنان کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ دورِ فاروق اعظم سے ہمیںاخوت و بھائی چارگی کا درس ملتا ہے۔ نشست میں ذمہ دران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔