ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،اب کی بار شیو سینا کے سینکوں نے نریندر مودی کو ڈھونگی قرار دے دیا۔
بھارت میں حکمرانی ہے بی جے پی کی، لیکن ریاست مہاراشٹرمیں شیو سینا اس کی اتحادی کیا بنی ،وہ تو ممبئی کی کنگ بن گئی ، راج نیتی کے بجائے غنڈہ گردی پر اتر آئی۔ شیو سینا کے سینکوں کا بھارتی مسلمانوں اور پاکستانی فنکاروں کے خلاف احتجاج تو جاری ہے ہی ،اب یہ سرپھری جماعت بی جے پی کو بھی آنکھیں دکھانے لگی ہے۔
ممبئی میں انتہا پسند جماعت نے وزیر اعظم نریندرمودی کو ڈھونگی قرار دے کر مودی اور بی جے پی کے کئی لیڈروں کے خلاف پوسٹر لگادیئے،جس میں بھارتی وزیراعظم مودی اور دیگربی جے پی رہنماوں کو شیو سینا کے سابق سربراہ بال ٹھاکرے کے آگے جھکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
شیو سینا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا کر انہیں ماضی یاد دلایا ہےکہ شیو سینا کی حرکتوں پر انگلی اٹھانے یا ان کے خلاف کارروائی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانک لیں۔