کراچی: ضلع کورنگی میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ملیر ندی میں کچرا پھنکنے کی روک تھام کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی صدارت میں بلدیہ کورنگی ،ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ کریک کے نمائندوں کا اجلاس ،ضلع کورنگی کی حدود میں ملیر ندی پر کچرا پھنکنے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنا کر ملیر ندی کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا کہ ضلع کورنگی کی حدود میں ملیر ندی پر کوڑا کرکٹ ،اور کچرا پھنکنے کی پابندی پر عملد رآمد کو یقینی بنا یا جائیگا آئندہ ملیر ندی میں کچرا پھنکنے والوں خواہ وہ کوئی بھی ادارہ ہو قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے اجلاس میں ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ کریک کے نمائندوں کے علاوہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس جاوید ،ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب سومرو ،XENایم آینڈ ای نثار سومرو بھی موجود تھے
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے تمام اداروں کو باہمی تعاون کے ذریعے موثر اقدامات کرنا ہونگے جب ہی ہم قدرتی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ کچرا جلا نے اور درختوں کو نقصان پہنچا نے جیسے عمل کی روک تھام کو یقینی بنا نے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر اور سرسبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جائے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ملیر ندی میں کچرا پھنکنے کی روک تھام کے لئے نگرانی کا نظام قائم کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈی ایچ اے ،کنٹونمنٹ کریک اور بلدیہ کورنگی نے ملیر ندی کو صاف ستھرا رکھنے اور ماحولیات آلودگی کے خاتمے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرکے اس پر موثر اقدامات کرنے کاعزم کیا۔