لاہور: ڈینگی سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا اسے گزشتہ روز علاج کیلئے جنرل ہسپتال لایا گیا تھا۔

جنرل ہسپتال لاہور میں ھلوکی گاؤں کا رہائشی 23 سالہ سجاد ڈینگی کے باعث دم توڑ گیا، سجاد کو گزشتہ روز علاج کیلئے جنرل ہسپتال لایا گیا تھا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق سجاد کی ہلاکت کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ سے ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، ٹیسٹ کے مطابق ڈینگی کی وجہ سے پلیٹ لیٹس کم ہونے سے موت واقع ہوئی۔