کوئٹہ (جیوڈیسک) ترجمان ایف سی کے مطابق لہڑی میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، تین پسٹل، دو شارٹ گن اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔
دوسری جانب آواران میں خفیہ اطلاع پر ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چار شرپسندوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اشتعال انگیز پوسٹرز اور کتابیں اور دیگر مواد برآمد ہوا۔ گرفتار شر پسندوں کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔