میانی اڈا کی خبریں 21/10/2015

PML N

PML N

میانی اڈا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں مسلم لیگ ن کے دروازے ہر آنے والے کے لئے کھلے ہیں اس بات کا اظہار تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملک اشتیاق اعوان نے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان کی اپنے حلقے کی خدمات ہی اتنی ہیں کہ روز بروز لوگ مسلم لیگ میںشمولیت اختیار کر رہے ہیںنئے آنے والوںکو بھی بلدیات میںٹکٹ دیئے گئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میرٹ کا خیال رکھا گیا ہے واحد پارٹی مسلم لیگ ن ہی ہے جس کے امیدوار مکمل پینل کے ساتھ میدان میںہیںاورکچھ یو سی میں ہار کر بھی جیت مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی کیونکہ وہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی آمنے سامنے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میانی اڈا (نامہ نگار)جدہ میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنماملک محی الدین پاکستان پہنچ آے ملک محی الدین اپنے بھائی ملک عظمت اعوان کی الیکشن کمپین کے سلسے میںآے ہیںان کے چھوٹے بھائی یو سی بوچھال خورد میں وائس چیرمین کے امیدوار ہیں اس یوسی میں مسلم لیگ ن کے دونوںدھڑوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے نظریاتی مسلم لیگی ہونے کی وجہ سے یہاںالیکشن اوپن رکھا گیا ہے ملک محی الدین کی آمد سے مقابلہ اور زیادہ سخت ہوتا نظر آرہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میانی اڈا (نامہ نگار)بلدیاتی انتخابات میںمسلم لیگ ن کی یوتھ ونگ اپنا کردار احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے ضلعی صدر ملک خالد نوابی تحصیل صدر ملک اشتیاق اعوان تمام جلسوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیںدلیل پور میں مسلم لیگ کے امیدوار حاجی ظفر کا جلسہ بھی اس کی اک کڑی ہے جو ضلعی سیکرٹری ملک عبداللہ، اور دیگر یوتھ ونگ کے کارکنوں کی محنت کا صلہ ہے بوچھال کلاں میں مسلم لیگ ن یوتھ کی ریلی ملک صفدر بربری صدر یوتھ ونگ و امیدوار جنرل کونسلرنے کامیاب کرائی یوسی منارہ میںملک عاطف احسان نائب صدر یوتھ ونگ جنرل کونسلر کے امیدوار ہیںملک کاشف جھامرہ یوتھ ونگ تحصیل کے عہدے دار ہیں اور جنرل کونسلر کا الیکشن لڑرہے ہیںملک ایاز چوآسیدن شاہ سے یوتھ کے ضلعی نائب صدر ہیں سید طلحہ فاروق سر گرم ہیںملک ثاقب کلر کہار سے یوتھ کے رھنما اور الیکشن لڑرہے ہیںاور دیگر پاکستان مسلم لیگ ن نے اس دفعہ یوتھ ونگ کے لا تعداد ورکروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے ہیںاور یوتھ ونگ ملک خالد نوابی اور ملک اشتیاق اعوان کی قیادت میںمتحد اور منعظم ہے اور صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان کی ہمدردیاں بھی یوتھ ونگ کے ساتھ ہیںاور یوتھ کو منعظم رکھنے میںصوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کا اہم کردار ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار )بوچھال کلان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون خانہ جھلس گئی تفصیل کے مطابق بوچھال کلاں کے محلہ رحمانیہ کی رہائشی خاتون نے کھانا پکانے کے لئے چولہا جلایا کہ اچانک گیس کی لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہو گیا اور خاتون آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گئی جسے فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال [پہنچا دیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں ( نامہ نگار ) بوچھال کلاں یونین کونسل میں مسلم لیگ ن ناقابل تسخیر ہو گئی متعدد برادریوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ملک ریاض کے حق میں دعائے خیر کہہ دی تفصیل کے مطابق جوں جوں الیکش قریب آ رہے ہیں بوچھال کلاں یونین کونسل کی حدود مین سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اس یونین کونسل میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ملک ریاض کا مقابلہ پی ٹی آئی کے امیدوار ملک اختر شہباز سے ہے حاجی ملک ریاض نے اپنی الیکشن مہم اتنی تیز کر رکھی ہے کہ اس وقت بوچھال کلاں یونین کونسل میں الیکشن ون سائیڈڈ نظر آنے لگا ہے بوچھال کلاں یونین کونسل میں مسلم لیگ ن کے پینل کی جیت یقینی ہو گئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار ) نور پور یونین کونسل میں مقابلہ سردار گروپ اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہے تفصیل کے مطابق نور پور یونین کونسل میں اصل مقابلہ سردار گروپ اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان ہے یونین کونسل میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک ارشد بھی میدان میں ہیں یہاں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ملک اشتیاق حسین سرکلاں اور مخدوم جیلانی بھال سردار گروپ سے ملک منیر سرکلاں اور ملک سرور لاپھی میدان میں ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ملک ارشد بھلیال اور ملک طفیل سرکلان میدان میں ہیں یونین کونسل میں بھال نورپور بھلیال لاپھی سرکلاں ماٹن شامل ہیں چونکہ سرکلاں سے تین امیدوار میدان میں ہیں لحاطہ یہاں کا مقابلہ نورپور بھلیال اور بھال پر اختتام پذیر ہو گا یہاں سے مسلم لیگ ن اور سردار گروپ میں زبردست مقابلہ ہو گا تاہم ابھی تک سردارط گروپ کو نفسیاتی برتری حاصل ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار) علاقہ ونہار میں بوچھال خورد یونین کونسل مین زبردست مقابلہ الیکشن دلچسپ ہو گیا تفصیل کے مطابق ملک غضنفر سردار کا مقابلہ ملک تنویرب حیدری گروپ سے ہے یہاں دونوں گروپوں کا مقابلہ زبردست ہو گا کیونکہ دونوں کا تعلق ایک ہی گائوں سے ہے اور دونوں ایک ہی برادری سے ہیں دونوں نے سیاسی میدان میں ہلچل مچا رکھی ہے
ریاض احمد ملک بوچھال کلاں۔