پاکستان بھارت کے پروپیگنڈے کا بھر پور جواب دے، صدیق شیرازی

India

India

کراچی: پوری قوم بھارت کے خلاف متحد ہوجائیں ،پاکستان بھارت کے پروپیگنڈے کا بھر پور جواب دے، ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظم صدیق شیرازی ، ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات عنا یت اﷲفاروقی ،شمالی زون کے ناظم وزیر گل اور حافظ نواز نے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،

انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے استحکام سے کھیلنا چاہتا ہے ،لھذا تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ صدیق شیرازی نے کوئٹہ میں مسافر بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر اس طرح کی کاروائیوں سے ملک توڑنا چاہتے ہیں۔

مگر آج ہمیں اتحادواتفاق کے ذریعے ملک دشمن عنا صر کو منہ توڑ جواب دینا ہوگاتاکہ ملک میں امن و خوشحالی کی فضا قائم ہوسکے۔