جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Earthquake

Earthquake

لاہور (جیوڈیسک) صبح 5 بجکر 27 منٹ پر ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، جام پور، میلسی، وہاڑی، کبیر والا سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ آیا۔ بہاولپور، کوٹ ادو، جہانیاں، شورکوٹ، ٹنڈواللہ یار، اوچ شریف، شجاع آباد بھی زلزلے سے لرز اٹھے۔

پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 تھی جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی۔

زلزلے کا مرکز جام پور سے 23 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 29 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔