نیو دہلی (جیوڈیسک) ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا۔ مودی سرکار کے یونین منسٹر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ نے دلت بچوں کو زندہ جلانے پر پہلے انہیں کتوں سے تشبیہ دی پھر جب بھارتی میڈیا اور اپوزیشن کی جانب سے تنقید ہوئی تو معافی مانگ لی۔ وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ دو جملوں کو ملا دینے سے یہ واقعہ سامنے آیا اگر کسی کو برا لگا تو وہ معذرت کرتے ہیں۔
ادھر عام آدمی پارٹی نے وی کے سنگھ کے اس بیان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔