خدا رسولۖ کی نسبت کا فاصلہ دیکھا خدا کے بعد محمدۖ کا مرتبہ دیکھا میں کیا بتائوں مدینے میں میں نے کیا دیکھا بڑے ادب سے فرشتوں کا جھومنا دیکھا جہاں جہاں میرے آقاۖ کا نقشِ پا دیکھا ظہورِ جلوئہ یزداں کا آئنہ دیکھا نبیۖ کے عرش پہ جانے کا سلسلہ دیکھا زمیں سے عرشِ بریں تک کا فاصلہ دیکھا فلک کے چاند ستاروں سے غنچہ و گُل تک رسولِ پاکۖ کے جلوں کا سلسلہ دیکھا فلک کا چاند بڑا ہی ہے خوش نصیب نثار رسولِ پاکۖ کی انگلی کا معجزہ دیکھا
Ahmed Nisar
شاعر : احمد نثار، شہر پونہ، مہاراشٹر، انڈیا Email : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in