کراچی (جیوڈیسک) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے جیکب آباد دھماکے کی تحقیقات کے لیے دو مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور دونوں سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پہلی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کریں گے، دیگر اراکین میں فارنزک ڈویژن کے ماہرین شامل ہوں گے، اس ٹیم کی ذمہ داری دھماکے کی تحقیقات کرنا ہوں گی۔
دوسری ٹیم ڈی آئی جی لاڑکانہ سائیں رکھیو میرانی کی سربراہی میں بنائی گئی ہے اور اس ٹیم میں ایس ایس پی جیکب آباد، ایس ایس پی شکار پور، ایس ایس پی لاڑکانہ اور ایس ایس پی اسپیشل برانچ شامل ہونگے۔
دوسری تفتیشی ٹیم جلوس کی سیکیورٹی میں کوتاہی برتنے والوں سے متعلق ذمہ داروں کا تعین کریگی، دونوں تفتیشی ٹیموں سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔