کراچی (جیوڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ جیکب آباد دھماکے کی ذمہ داری لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش تھا ،دہشتگرد ی کی کارروائی کے پیچھے بھارتی ہاتھ کسی سے چھپا ہوا نہیں۔
کراچی میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پورے صوبے میں موجود ہے،آج سیکیورٹی کے اقدامات کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
سہیل انور سیال کا کہناتھا کہ پاکستان میں را کی کارروائیوں سے متعلق وزیراعظم نے امریکا میں ثبوت پیش کیے،دہشتگردی میں را کا عنصرکہیں بھی کسی بھی جگہ کسی سے چھپا نہیں۔