کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ لوکل ٹیکس نے شہر کی مختلف شاہراہوں سے خلاف ضابطہ اور غلط جگہوں پر لگائے گئے اشتہاری ہورڈنگز کے خلاف آپریشن کے دوران گزشتہ پانچ روز کے دوران شیر شاہ سوری روڈ ،کارساز روڈ ،یونیورسٹی روڈ ،شاہراہ قائدین ،سر شاہ سلیمان روڈ اور کے ایم سی کی حدود میں واقع دیگر علاقوں مجموعی طور پر 30سے زائد ہورڈنگز ،40سے زائد ڈائریکشن بورڈز ،جبکہ 120 سے زائد بینرز اور اسٹیمرز اُتار دیئے ۔سپریم کورٹ کے احکامات پر محکمہ لوکل ٹیکس نے غیر قانونی اور غیر معیاری اشتہاری ڈیوائسز کے خلاف کاروائی کے دوران شیر شاہ سوری روڈز کے اطراف نصب 15X45سائز کے 5 اور 10 X20 سائز کا ایک ہوڈنگ اُتار دیا جبکہ کارساز روڈ اور یونیورسٹی روڈ سے بھی 15X45 سائز کے 5 ہوڈنگز اُتار دیئے گئے محکمہ لوکل ٹیکس کے سنیئر ڈائریکٹر عبدالراشد خان کی نگرانی میں محکمہ لوکل ٹیکس کے عملے نے جن دیگر علاقوں میں اشتہاری بورڈز کے خلاف کاروائی کی۔
ان میں شاہراہ قائدین ،یونیورستی روڈ اور سرشاہ سلیمان روڈ کے اطراف نصب 10X20 سائز کے 19 اشتہاری ہورڈنگز بھی شامل تھے علاوہ ازیں آپریشن کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں نصب جن مزید اشتہاری ڈیوائسز کے خلاف کاروائی کی گئی ان میں 6X5سائز کے 40ڈائریکشن سائن اور 3X6سائز کے 120سے زائد بینرز اور اسٹیمرز اُتار لئے گئے ۔سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر خلاف ضابطہ اور غلط جگہوں پر لگا ئے گئے اشتہاری ہوڈنگز برداشت نہیں کیا جائیگا شہر سے ایسے تمام سائن بورڈز اُتانے کے خلاف آپریشن آخری غیر قانونی سائن بورڈ ز کے خاتمے تک جاری رہیگا۔