کراچی : حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری کا شہادت امام حسین پر شاہ فیصل کالونی نمبر 5 امام بارگاہ ناصرا ن تا امام بارگاہ کربلا تک برآمد ہوانے ماتمی جلوس میں شرکت اور ماتمی جلوس کے راستے پر عزاداروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے قائم کئے گئے خدمت خلق فائونڈیشن کے مرکزی طبی کیمپ کا دورہ بھی کیا اور عزاداروں کو اپنی نگرانی میں طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنا یا اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عزادر تنظیموں کے ذمہ دران اور شیعہ عمائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امام حسین نے ظلم و جبر کے سامنے حق پرست کا پرچم بلند رکھا اور اسے کبھی سرنگوں نہیں ہونا دیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا۔
آج ہمیں حسینی افکار کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ حسینی فکر ہمیشہ زندہ ہے اور تا ابد اندہ رہے گا جب تک فلسفہ حسینی ہم میں موجود ہے طاغوتی قوتوں اور اسلام کے دشمنوں کو شکست فاش ہوگی ۔حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط محمد ضیاء قادری نے علماء و ذاکرین اور تما م مکاتب فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران اتحاد و یگانگت ،بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیکر قیام امن کو برقرار رکھا انہوں نے کہاکہ انشا اللہ اسی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ برقرار رکھتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا تے رہیں گے۔