پیرمحل کی خبریں 25/10/2015

Pirmehal New

Pirmehal New

پیرمحل ( نامہ نگار ) شبیہہ ذوالجناح ( گھوڑا) کی گوڈی لگاتے ہوئے دم توڑگیا تفصیل کے مطابق موضع ڈونگہ جنگل امام بارگاہ گلستان موسوی کوٹ کرم شاہ مرکزی امام بارگاہ میں شبیہہ ذوالجناح ( گھوڑا) گوڈی کی رسم اداکرتے ہوئے ہلاک ہوگیا لائسنس دار سید امتیاز حسین شاہ ، متولی سید نجم الحسن شاہ ، آرگنائزر امجد الطاف حسین بخاری ، منظور عباس کے مطابق شہید شبیہہ ذوالجناح کو پورے اعزاز کے ساتھ امام بارگاہ گلستان موسوی کوٹ کرم شاہ میں دفن کیا جائے گا ماتمیں اورنوحہ کنائوں نے اس واقعہ کو امام کے تعزیہ کا معجزہ قراردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) الاٹ شدہ احاطہ واگذارکروانے کے لیے تحصیلدار کی قیادت میں جانے والی محکمہ مال کی ٹیم کو دھمکیاں دینے کار سرکار میں مداخلت پر تین کس افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر742گ ب میں احاطہ نمبر83جوکہ غلام حیدر ولد بہادر کو الاٹ شدہ ہے جس پر شاہد ولد اللہ دتہ ، پروین زوجہ شاہد ،محمد علی ولد غلام حیدر نے زبردستی قبضہ کرکے آگے فروخت کردیا تحصیلدار محمد اقبال کی قیادت میں محکمہ مال عملہ احاطہ کا قبضہ واگذار کروانے گیاتو شاہد وغیرہ نے محکمہ مال کے عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے یرغمال بنانے کی کوشش کی اور کار سرکار میں مداخلت کی جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف زیردفعہ 186/353/447/511/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا پیرمحل( نامہ نگار) پرانی رنجش کے تنازعہ پرڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں خواتین سمیت11افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق پرانی رنجش کے تنازعہ پرڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں خواتین سمیت11افراد جن میں عمرحیات ولد محمد امیر ،فوزیہ بی بی دختر مشتاق ، اللہ رکھا ولد وریام ، شاہد ہ زوجہ نامدار ،اظہر عباس ولد محمد اقبال ، شہناز زوجہ عمرحیات ،غلام فاطمہ زوجہ حق نواز ، محمد حنیف ولد حق نواز ، محمد راشد ولد ذوالفقار ،محمد طارق ولد حق نواز ، محمدصدیق ولد محمد رمضان زخمی ہوگئے چک نمبر670/11گ ب کے رہائشی عامر نذیر ولد محمدنذیر کو محمد افضل نے سرمیں اینٹ مارکر زخمی کرڈالا چک نمبر721گ ب میں نجمہ بی بی زوجہ محمد انور کی زبردستی عزت لوٹنے کی کوشش کرنے پر مزاحمت پر محمدارشد نامی شخص نے نجمہ بی بی اور محمد عامر کو تشددکرکے زخمی کرڈالا زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا د دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار)گھر آئے مہمانوںنے زبردستی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر721گ ب کی رہائشی ساجدہ پروین زوجہ محمد ریاض اوڈ کو عباس ولد شیر ا ،یوسف ولد بشیرا نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ376ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) حضرت امام عالی مقام حسین علیہ اسلام حقیقت میں وہ ذبح عظیم ہے جس نے رہتی دنیا تک حق اور سچ کا درس دیتی رہی گی ۔ اگر مسلمانوں میں آج بھی جذبہ حسینی بیدار ہو جائے تو دنیا میں ہونے والے تمام ظلم ختم ہو جائیں ان خیالا ت کااظہار مولاناحافظ محمد عبداللہ چشتی عالمی خطیب مہتمم دارالعلوم صاحب لولاک ضلعی ناظم جماعت اہلسنت پاکستان نے بزم رضا کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا حضرت امام حسین کا صبر شکر توکل اور رضائے الٰہی کائنات کے انسانوں کیلئے علم و عرفان کا مینار ہیں اور ان کی حیات قرآن و سنت کی عملی تفسیر اور قربانی حیات جاودانی ہے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے نانا کے دین کو بچانے کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ تا قیامت تک یاد رکھی جائیں گی حضرت امام حسین نے کربلا کے میدان میں پرچم اسلام بلند کیا اور رہتی دنیا تک بلند رہے گا ۔ہمیں حسینی کردار ادا کرتے ہوئے متحد ہو کر شر پسند عناصر کا مقا بلہ کرنا ہو گا جو فرقہ وار یت کو ہوا دیکر ہمیں لڑانا چا ہتے ہیں ان دہشت گردی کے مذ موم مقاصد کو ناکام بنا نا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور اسلام دشمن قو توں کے خلاف مثا لی اتحاد کا مظا ہرہ کرکے ہی ہم امن کے قیام کو یقینی بنا سکتے ہیں حکو مت کو بھی چا ہیے۔

کربلا کا واقعہ ہمیں عزت سے جینے اور مرنے کا پیغام دیتا ہے کیونکہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ذات سے اسلام کی حقانیت واضح ہوئی واقعہ کربلا اسلام کی عظمت کا وہ مینار ہے جو قیامت تک زندہ رہے گا لہذا ضروری ہے کہ مسلمان حق کی خاطر ڈٹ جانے کا فیصلہ کریں اور معاشی طور پر خود کفیل ہوں تاکہ مسلمان عزت کی زندگی بسر کریں نواسہ رسول ۖ،امت مسلمہ کے نوجوانوں کے سردار ، دین اسلام کی بنیادوں کو اہل بیت رسولۖ کے خون سے سینچنے والے شہزادہ اہل بیت رسولۖ ،ابن حضرت علی کرم اللہ وجہ اور دختر رسول ۖ حضرت بی بی فاطمہ کے نور عین امام عالی مقام حضرت امام حسین کے حسینی حق پرستی کے درس کو اپنانے کا عہد اور کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ قربانی حسین کا حقیقی درس ظالم، جابر، غاصب اور خلاف شریعت حکمران کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ہے جسے اہل بیت وآ ل رسولۖ نے کربلا میں اپنی جانوں کی قربانی دیکر رہتی دنیا تک مسلمانوں کیلئے ناگریز اور دنیا بھر کیلئے امر اور مشعل راہ بنا دیا ہے یہی وجہ ہے کہ اسلامی معاشرے میں رعایا کی فلاح و بہبود اور دین اسلام کے خلاف کام کرنیوالی حکومتوں کو کبھی دوام نہیں ملا اور جب بھی حکومتوں نے اسلام کے ذریںمقاصد سے ہٹ کر راہ عمل اختیار کی ہے عوام نے ان کا محاسبہ کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا ہے اس موقع پر مقامی علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) حکومت پراپرٹی مافیا کی طرف سے سرکاری اراضی پر آئے روز قبضہ کرکے فروخت کرنے کے پیش نظر خالی جگہ پر موزوں رہائشی اسکیموں کا اعلان کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل میں پراپرٹی کے نرخ انتہائی زیادہ ہیں اور متوسط طبقے و چھوٹے تاجروں کے لیے پیرمحل شہر اور گردونواح میں گھر بنانا اور کسی موزوںجگہ پر زمین کا حصول نہایت مشکل ہو چکا ہے جس سے اضافی آبادیوں سی پلاٹ ، بی پلاٹ ، بستی خانجوان ، شادمان کالونی اپرکالونی ، لوئر کالونی سرکاری جگہ پر قبضہ کرکے فروخت کرنے کا سلسلہ جاری حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت ، راحیل گجر مان صاحب نے حکومت اور متعلقہ حکام بالا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ پیرمحل شہر اور اردگرد حکومت پنجاب کا سرکاری رقبہ موجود ہے جس پر قبضہ مافیا غیر قانونی طورپر قبضہ کرکے شریف سادہ لوح شہریوں کو لاکھوں روپے مرلہ کے حساب سے فروخت کردیتا ہے بعدازاں محکمہ مال کاعملہ 32/34کی کاروائی میں نہ صرف ان کے خرید کردہ پلاٹ کے ملبہ قبضہ کو گرادیتا ہے بلکہ تعمیراتی سامان میٹریل اپنے قبضہ میں کرلیا جاتا ہے جس سے سادہ لوح شہری قبضہ مافیا کے ہاتھوں سرعام کنگال ہورہے ہیں قبضہ مافیا کی کاروائیوں کو روکنے اور قیمتی اراضی کو مصرف میں لانے کے لیے حکومت فی الفور پیرمحل میں کسی موزوںمقام پر ” پبلک ہائوسنگ اسکیم “شروع کرے پہلے مرحلے میں 1500ایکڑ رقبے پر یہ سکیم شروع کرکے اگرڈیڑھ لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے حکومت یہ زمین فروخت کرے تو قومی خزانے میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگااور اس کے علاوہ اس سکیم سے حکومت کو مختلف مدوں میں ٹیکس بھی موصول ہو گے اس سے بھی حکومت کی آمدن میں کروڑوں روپے کا اضافہ ممکن ہو گا چھوٹے تاجروں اور کم آمدنی والے افراد کے لیے ان سکیموں میں اپنا گھر بنانا قدرے آسان ہوجائے گا اوران تمام سکیموں کو اگر حکومت بروقت شروع کرتی ہے تو حکومت کے ریونیو میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) حلقہ کے پسماندہ عوام کے حقوق کے لیے نچلی سطح پر سیاست کے میدان میں قدم رکھاانشاء اللہ عوامی خدمت سے حلقہ کو محرومیوں کو شکار کرنے والے سیاست کے ناخدائوں کو حلقہ چھوڑنے پرمجبور کردیں گے ان خیالات کا اظہار محمد اصغرعلی لالہ امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈنمبر14میونسپل کمیٹی پیرمحل نے اپنی رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا کہ بلدیاتی نظام سے عوام کی حکومت عوام پر عوام کے لیے کامقصد اسی وقت پورا ہوسکتا ہے جب عوام کے حقیقی نمائندوں کا چنائو ہوگا برادری ازم کی سیاست سے نچلی سطح پر عوامی نمائندوں کے چنائوہونے سے عوام کے مسائل جوں کے توں رہیں گے جب تک سرمایہ دار سیاست اپنی دولت کے بل بوتے پر عوام پر مسلط رہیں گے تبدیلی کی باتیں خواب بن کررہیں گی تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب دولت کے پجاریوں اور عوام کے حقیقی نمائندوں کے درمیان مقابلے میں جیت عوامی نمائندوں کی ہواسی وقت انقلاب اور نظام کی تبدیلی کا دور شروع ہوجائے گا حلقہ کے عوام کی حمایت سے سیاست کے میدان میں قدم رکھا انشاء اللہ کامیابی ہمار امقدرہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار) سوچ نہیں نظریہ عظیم ہونا چاہیے نظریہ پختہ ہو تومنزل آسان ہوجاتی ہے قائد اعظم محمد علی جناح نے پختہ نظریہ کی بدولت پاکستان حاصل کیا سیاستدان اس نظریہ کے پاسبان ہے انہیں دوقومی نظریہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق ملک کو مضبوط تربنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان مصطفی رمدے ایڈوکیٹ سابق اٹارنی جنرل نے بلدیاتی امیدواروں سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوںنے عظیم جدوجہد کے ذریعے پاکستان حاصل کیا اب عملی طورپر سیاستدانوں کو پاکستان کے استحکام کے لیے اپنا کردار اداکرناہوگا انہوںنے کہا سیاست دانوں کو نچلی سطح سے عملی طورپر میدان عمل میں آکر فکر قائد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی جب تک نچلی سطح پر ملکی استحکام کے لیے کردار ادانہیں کریں گے اس وقت تک ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ممکن نہیں انہوںنے کہا عملی طورپر سیاست کی ابجد سے ناوقف سیاستدان موجود ہے ملک کی تقدیر بدلنا ناممکن ہے ملک کی تقدیر اسی وقت بدلی جاسکتی جب عملی طورپر دردل رکھنے والے سیاستدان میدان عمل میں آئیں یہ جذبہ حب الوطنی عوام کے درددل رکھنے والے عوامی نمائندوں میں موجود ہے جومنزل درمنزل شعور حاصل کرکے عملی طورپر سیاست کے میدان میں قومی اسمبلی تک پہنچے ان میں فطری طورپر پیدا ہوجاتاہے انہوںنے کہا کہ اگر سیاست بری چیز ہوتی تو قائد اعظم محمد علی جناح کبھی بھی سیاست کے میدان میں نہ آتے عوام کو اپنے حقیقی نمائندوں کا چنائو کرکے مقامی نچلی سطح پر اپنا کردا رادا کرتے ہوئے عملی طورپر پاکستان کے حصول کے لیے بنائے گئے منشور کو لاگو کرنے کے لیے اپناکردار اداکرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )غاصب اور قابضوں کے خلاف جدوجہد کرنا فکر حسین ہے۔اس بات کا فیصلہ امام عالیٰ مقام نے غاصب ،فاسق یزید کے خلاف میدان کر بلامیں کلمہ حق بلند کرکے کردیا تھااور مسلمانوں کے لیے دو ٹوک راستے کا تعین کر دیا تھا ۔ آج پاکستان کے بڑھتے ہوئے مسائل فکر حسین سے دوری کا نتیجہ ہیں ان خیالات کا اظہار رانا محمد شفیق امیدوار صوبائی اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا امام عالی مقام کی اسلام کی بقاء کیلئے عظیم قربانی دینے کے بعد محرم الحرام نواسہ رسول حضرت امام حسین سے منسوب ہوچکا ہے۔ امام عالی مقام نے اسلام کی راہ میں اپنا خاندان قربان کرکے ثابت کیا کہ امام حسین نے باطل کے خلاف جہاد کے ساتھ ساتھ صبر و استقلال کا عظیم درس بھی دیا امام عالی مقام کی شہادت دین کی سربلندی اور جابر حکمران کیخلاف عظیم جہاد کے طور پر قیامت تک یاد رکھی جائے گی۔ یوم عاشور حق کی سربلندی کیلئے انقلابی تحریک کا آغاز تھا دور حاضر میں یزیدی قوتین مسلمانوں کے خلاف صف آرا ہیں ان حالات میں امام کی تعلیمات سے مستفید ہو کر امت مسلمہ سرخرو ہوسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ لائیو سٹاک ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ کی طرف سے موسم سر ما کی بارشوں سے پہلے جانوروں میں ممکنہ وبائی امراض سے بچائو کیلئے ضلع بھر میں مویشیوں کو مختلف امراض کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصو صی مہم شروع نہ ہوسکی تفصیل کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے موسم سرماکی بارشیں شروع ہونے سے پہلے ہر سال مویشیوں کو گل گھوٹو ،منہ کھر اور دیگر بیماریوں سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں بھیڑ بکریوں کی نمونیہ اور انتڑیوں کی حفاظتی ویکسی نیشن سمیت مرغیوں کو بھی رانی کھیت کی بیماری سے بچائو کے حفاظی ٹیکے لگائے جاتے ہیں مگر اس سال محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے موسم سرما ہونے کے باوجو د ویکسئین کا مہم جاری نہ ہوسکی جس سے موسم سرماکی بارشوں کے پیش نظر جانوروں میں ممکنہ موذی امراض ،مویشیوں میں کسی قسم کی بیماری کے اثرات ظاہر ہونے سے پہلے پہلے خصوصی مہم شروع کی جائے۔