جیالوں کو نوازنے کی پالیسی ترک کرکے تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جائے: سیکرٹری جنرل جمعیت

Islami Jamiat Talaba Pakistan Studants Fatival

Islami Jamiat Talaba Pakistan Studants Fatival

لاہو: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ کشمیر میں تعلیم کے وزرا ء کی فوج ظفر موج کے باوجود تعلیمی نظام تباہی کی جانب جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر دنیا کی واحد ریاست ہے جہاں وزیرکالجز بھی موجود ہے اور وزیر سکول بھی. اس کے باوجود 450 سے زائد ایسے سرکاری سکول موجود ہیں جو زلزلے کے بعد آج تک تعمیر نہیںہو سکے ـ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ راولاکوٹ کے زیر اہتمام پونچھ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جیالوں اور مجاوروں کو نوازنے کی پالیسی ترک کرکے ریاست کے تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنایا جائے ۔حکومت آزاد کشمیر نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی بجائے مزدور بنا رہی ہے، تعلیم کی سہولیات نہ دے کر نوجوانوں کو بیرون ملک مزدوری کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

کشمیر کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک بنایا جارہا ہے، نوجوانوں کو کدالیں اور بیلچے تھمانے کی بجائے کاپیاں اور کتابیں دی جائیں ۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی عزم عالیشان ہمارا پاکستان مہم قوم کے مایوس نوجوانوں کے لئے امید کا پیغام ہے۔ حکومتی پالیسیوںا ور ملکی حالات سے مایوس نوجوان کو ملک کی خدمت کے لئے تیار کریں گے اور دس لاکھ نوجوانوں سے ملک سے وفاداری کا حلف لیں گے۔ ہر قریہ ہر بستی میں امید کی شمع لے کر پہنچیں گے۔ مزید برآں سیکرٹری جنرل جمعیت نے آزاد کشمیر کی حکومت کے یوم تاسیس سے متعلقہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودرادیت تسلیم کرے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ کشمیری مسلمانوں کی جد وجہداور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ کشمیریوںکی تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا۔ کشمیر کے اندر مظالم بھارت کے اصلی چہرے کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

بھارتی فوج نے کئی عشروں سے جدوجہد آزادی کو کچلنے کیلئے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیررکھی ہیںاور لاکھوں نہتے حریت پسندوں کوشہید جبکہ ہزاروں خواتین کی عصمت دری کے جرائم کا مرتکب ہوئی ہے کاکا خیل کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کے مظالم کا نو ٹس لے اور ان کشمیریوں کی آزادی کے لئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہر موڑ پر کشمیریوں کی جد و جہد آزادی کی حمایت کی ہے۔جمعیت اس جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں کا کہا تھا کہ بھارت کشمیر پر اپنا تسلط مزید قائم نہیں رکھ سکتا۔ کشمیریوں کی حوصلے بلند ہیں ۔ بھارت عالمی منظرعامے سے سبق حاصل کرے اور اپنے مظالم بند کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا جائز حق حق خود ارادیت دے۔