شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی مولانا عبدالواحد کے جنازے میں شرکت

Karachi

Karachi

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے دینی درسگاہ جامعہ حمادیہ شاہ فیصل کالونی کے مہتمم مولانا عبدالواحد کے جنازے میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے دیگر اساتذہ کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پرمفتی محمد نعیم نے جامعہ حمادیہ کے طلبہ واساتذہ اور مولاناکے صاحبزادگان اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مولانا مرحوم درویش صفت انسان تھے جن کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،اللہ ان کی خدمات کو قبول ومنظور فرمائے اورمرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔

واضح رہے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جامعہ حمادیہ کے مہتمم مولانا عبدالواحد کا انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ جامعہ حمادیہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کردی گئی جس میں جید علماءکرام ،مدارس کے طلبہ اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کی تدفین عظیم پورہ قبرستان میں کردی گئی۔