ملتان (جیوڈیسک) ڈینگی پر قانو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دینے کے باوجود بھی اس میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے جس سے ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 217 سے بڑھ کر 248 تک جا پہنچی ہے۔
اس میں مسلسل اضافہ ہی ہو رہا ہے جبکہ شہر کے 520 مختلف مقامات پر سے ڈینگی کا لاروا بھی ملا ہے جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈی سی او آفس میں ڈینگی کنٹرول سنٹر کے قیام کے ساتھ ہی ڈینگی کے حوالے سے میٹنگ بھی کی جا رہی ہے تاکہ اس مرض سے نجات مل سکے۔