تلہار کی خبریں 26/10/2015

Talhar India Se Aaya Hua Khandan

Talhar India Se Aaya Hua Khandan

تلہار (رپورٹ:امتیاز حبیب جونیجو) برصغیر کی تقسیم کیساتھ وجود میں آنے والے پاک ۔بھارت ممالک کے لاکھوں خاندان اپنے پیاروں سے بچھڑ کر رہ گئے جو اپنے پیاروں سے ملنے کیلئے دلملاتے رہتے ہیں لیکن حکومت کیجانب سے سخت ویزا پالیسی کی وجہ سے ملنے سے دوچار ہیں جبکہ نصف صدی کے بعد کئی خاندانوں کو پتا تک نہیں کہ ان کے اپنے اس جہاں میں ہیں بھی یا خالق حقیقی سے جا ملے ایک ایسا ہی واقعہ تلہار شہر میں لوہار محلہ کے رہائشی بھایو لوہار کی بہن کیساتھ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے گجرات صوبے کے شہر تھراڈ کی رہائشی شریمتی ڈاری بائی اپنے شوہر تگو اور بیٹے شنکر لعل کیساتھ 50برس بیت جانے کیبعد تلہار شہر میں رہائش پذیر بھایو لوہار سے ملنے کیلئے پہنچی تو طویل عرصے سے انتظار کی آگ میں پل پل تڑپنے والے بھایو لوہار کو خوشی کی انتہا نہ رہی اور خوشی خوشی میں اس کی حرکت قلب بند ہونے سے وہ چل بساجب بہن بھائی سے ملنے کیلئے پہنچی تو اس کو خوشی ماتم میں تبدیل ہوگئی اور وہ غم سے نڈھال ہوکر گر پڑی جبکہ بھایو لوہار کے دو بھائی ویزا کی کوشش کے باوجود نہ ملنے کی وجہ سے پہلے ہی فوت ہو چکے بھایو اس کا واحد بھائی تھا۔

وہ بھی اسے نہ مل سکا بھایو نے اپنے پیچھے ایک بیوا چار بیٹے اور 4بیٹیاں چھوڑی ہیں ہندستان سے آئے ہوئے مرحوم بھایو لوہار کے رشتیداروں نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے بتایا کہ 71کی جنگ میں سینکڑوں خاندان اپنے عزیزوں سے بچھڑ چکے ہیں بھارت حکومت کی ویزا پالیسی کی وجہ سے وہ بچھڑے خاندان آپس میں نہیں مل سکے وہاں پاکستان سمیت دیگر ممالک کا ویزا ملنا بہت مشکل ہے واقع کے بعد لوہار محلہ میں ماحول سوگوار بن گیا ہے اور بھایو کے گھر اس کی بہن کے پہنچنے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار (نمائندہ) رکن قومی اسیمبلی سردار کمال خان چانگ نے تلہارپریس کلب کے جنرل سیکریٹری حاجی خمیسو دلوانی کے فرزند اور گائوںفوٹو ماچھی کے معزز الہڈنو ماچھی کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کی اور الہڈنو کی بیوا کو مالی مدد کیلئے چیک دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پیروز خان چانگ، میر عرفان تالپور ، رفیق چانگ و دیگر موجود تھے ۔