عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

Crude Oil

Crude Oil

نیو یارک (جیوڈیسک) مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے دسمبر کے سودے اٹھہتر سینٹ کمی سے تینتالیس ڈالر دو صفر سینٹ فی بیرل میں ہوئے۔

کاروبار کے دوران ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بیالیس ڈالر چھ صفر سینٹ فی بیرل تک گر گئی لیکن دن کے اختتام ساٹھ سینٹ کا اضافہ ہو گیا۔

دوسری جانب یورپی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی۔ لندن میں برینٹ نارتھ کے دسمبر کے سودے تہتر سینٹ کمی سے چھیالیس ڈالر آٹھ ایک سینٹ فی بیرل میں ہوئے۔