ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ ’خوف کی رانی‘ کا خطاب ملنے پر خود کو بہت خوش قسمت اداکارہ سمجھتی ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں خوف کی رانی کا خطاب ملنے پر خود کو خوش قسمت اداکارہ سمجھتی ہوں، بالی ووڈ میں ان کے جیسا کوئی بھی اداکار نہیں جسے اس طرح کے خطاب سے نوازا گیا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈر اور خوف والی فلموں اور ڈراموں کو فروغ دینا چاہیئے کیونکہ بھارت میں خوف کے سوا ہر چیز کمزور ہو چکی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا چاہیے اورمحض فلم کے کاروبار کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیئے، بالی ووڈ کے ہدایتکاروں میں ڈراور خوف والی فلموں اور ڈرامے بنانے کی صلاحیتیں ہیں جو انہیں بروئے کار بھی لانی چاہیئں۔
واضح ر ہے کہ بپاشا باسو متعدد ڈراؤنی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جن میں ’راز‘، ’ڈرنا ضروری ہے‘ اور ’آتما‘ جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔