رحیم یار خان : درخت لگانا ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے خلاف جہاد اور زندگی کو جاری رکھنے والے آکسیجن گیس فراہم کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں یہ ہمیں پھول اور پھل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایندھن اور لکڑی بھی مہیا کرتے ہیں۔پودے لگانے کے بعد اسکی حفاطت و نگہداشت معاشرے کے ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس بارے میں شعور اجاگر کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار مائزہ حمیدگجر ایم این اے نے روٹری کلب کی پولیو آگاہی شجر کاری مہم کے دوران گجر ہائوس میںسول سوسائٹی کی جانب سے پودے لگاتے ہوئے کیا۔اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے بچنے کیلئے درخت لگانا ضروری ہیں۔ سول سوسائٹی کو اپنے سماجی و فلاحی کاموں کیلئے خود ہی متحرک اور “اپنی مدد آپ “کے اصول کے تحت کیلئے خودہی آگے بڑھنے کاکلچر اپنانا ہوگا اگر ایک شخص سال میں ایک پودا لگائے اور اسکی حفاظت بھی کرے تو وطن عزیزبہت جلد سرسبز اور خوشحال ہوسکتا ہے۔ تقریب میں مغلیہ تنظیم کے ضلعی صدر مرزا عبدالوحید، سابق کونسلر صوفی سلیم،اعجاز لکھن و دیگر سماجی کارکن بھی موجود تھے۔