اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے وزارت پانی اور بجلی کی عوام کو بجلی کے زائد بل جاری کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا لوگوں کو مہینے کی آخری تاریخوں میں بلوں کی ادائیگی کے لئے کہا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملازمین بل نہیں ادا کر پاتے یہ تنخواہ دار لوگوں کی جیبوں پر دن دیہاڑے ڈاکہ کے مترادف ہے۔یہ سب کو علم ہے کہ مہینے کے پہلے ہفتے میں زیادہ تر ملازمین کو تنخواہیں ملتی ہیں آخری دنوں میں بلوں کی ادائیگی کا مطالبہ بد نیتی پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں لاکھوں ملازمین کو جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ا
نجینئر افتخار چودھری نے کہا شریف دور میں بجلی کے نرخوں میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے اور بل کے مہینے کے آخری دنوں میں ادائیگی کے مطالبے سے بے شمار لوگوں کے کنکشن کاٹ دیے جاتے ہیں جن کی بحالی ایک الگ مسئلہ ہے۔انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ لوگوں پر رحم کریں ملازمین پہلے ہی خود کشیوں پر مجبور ہیں۔