وزیرآباد (عدیل احمد خان لودھی سے) نامور سیاستدان حامد ناصر چٹھہ گروپ کے حمایت یافتہ حلقہ یونین کونسل بھروکی سے امیدوار برائے چیئرمین صاحبزادہ جہانزیب علی نے اپنے ساتھیوںمقدس علی چیمہ، محمد امتیاز کے ہمراہ نواحی علاقہ ویروکی کا دورہ کیا ۔ امیدوار برائے جنرل کونسلر ملک محمد یٰسین کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں اس حلقہ میں ناظم رہ چکے ہیں ۔ سبھی جانتے ہیں کہ ہم نے عوامی خدمت میں بھی کوئی کسرباقی نہیں رکھی اورحلقہ کے عوام کوہمیشہ اپنا خاندان سمجھا ہے۔ موجودہ انتخابات میںووٹ کی طاقت سے جیت کر ہیٹرک کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپنا اچھا برا خوب سمجھتے ہیں اس لئے انہیں کسی بھی طرح ڈرا دھمکا کر یا بلیک میل کرکے جیت کا خواب دیکھنے والے بڑی غلطی پر ہیں۔ امیدوار برائے کونسلر ملک محمد یٰسین نے صاحبزادہ جہانزیب اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ ان سے محبت کرتے ہیں اس لئے حریف امیدوار وں کی نیندیں اڑ چکی ہیں ۔اسی محبت کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی جیت پر 100فیصد یقین ہے۔ حلقہ کی عوام کیساتھ سوتیلوں والا سلوک اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا انشاء اﷲ انتخابات میں کامیابی کے بعد ماضی کی نسبت مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے علاقہ کی تعمیر وترقی ، بالخصوص صحت ،تعلیم کی سہولتوں اور سوئی گیس جیسی نعمت کے حصول کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔اس موقعہ پر امیدوار برائے وائس چیئرمین مقدس علی چیمہ نے بھی خطاب کیا اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔