کپاس کی فی من قیمت 5700 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) کپاس کی فی من قیمت رواں سیزن کی ریکارڈ سطح 5 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق یکم نومبر سے درآمدی کپاس کی ریگولیٹری ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافہ ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر اور کپاس کی کم کاشت کی افواہوں کے باعث اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اس وقت کپاس کی فی من قیمت 100 روپے اضافہ سے رواں سیزن کی ریکارڈ سطح 5 ہزار 700 روپے پر پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کپاس کی پیداوار 26 فیصد کی کمی سے 30 لاکھ بیلز رہی جس میں سے 22 لاکھ بیلز ٹیکسٹائل انڈسٹری ، 2 لاکھ 30 ہزار بیلز برآمد کندگان نے خریدی ہیں۔