لیبیا: حکومت مخالف گروہ کا ہیلی کاپٹر پر حملہ، 13 افراد ہلاک
Posted on October 29, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Libya Attack
تریپولی (جیوڈیسک) لیبیا میں ایک ہیلی کاپٹر پر حملے کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہیلی کاپٹر کو دارالحکومت تریپولی میں خود ساختہ حکومت کے مخالف گروہ نے نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں فوجی افسران سمیت انیس افراد سوار تھے۔
ہلاک ہونے والے تیرہ افراد کی لاشیں مل گئی ہیں اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔ معمر قذافی کے بعد لیبیا میں دو متوازی حکومتیں چل رہی ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com