تہران (جیوڈیسک) ایران نے شام کے بحران پر ہونے والے عالمی مذاکرات میں شرکت کی امریکی دعوت کسی شرط کے بغیر قبول کر لی ہے۔ ویانا میں رواں ہفتے ہونے والی بات چیت میں ایران کی شمولیت کی تصدیق وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے تہران میں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی نمائندگی وزیرِ خارجہ جواد ظریف کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ صدر بشارالاسد کا حامی ایران شام کے بارے میں کسی عالمی بات چیت میں شریک ہو گا۔
ایران کو شام کے بحران پر ہونے والے عالمی مذاکرات میں شرکت کی دعوت امریکہ نے دی تھی۔